Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

اسلام آباد سمیت مختلف مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔

آج اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ شام یا رات کے دوران تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مری،گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ، میانوالی، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، میانوالی، بھکر، فیصل آباد، سرگودھا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری ہونے کا بھی امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع گرمی کے زیر اثر ہی رہیں گے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور گرد و نواح میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

Related posts

مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت مہنگا، لاہور میں انڈوں کی قیمت مزید بڑھ گئی

Mobeera Fatima

ملک پر قرضے اور واجبات 85836 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے

Mobeera Fatima

عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملاقات کیلئے بلا لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment