Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خیبر پختونخوا میں انسانی حقوق کیلئے ورکنگ گروپ قائم ، چیف سیکرٹری سربراہ مقرر

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی ورکنگ گروپ برائے انسانی حقوق قائم کر دیا۔

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا انسانی حقوق ورکنگ گروپ کے سربراہ ہوں گے ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر سیکرٹریزورکنگ گروپ کا حصہ ہوں گے۔

قانون، پارلیمانی امور اور نسانی حقوق کے محکمہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ورکنگ گروپ انسانی حقوق کے تحفظ، فروغ اور نفاذ یقینی بنائے گا۔

اس کے علاوہ ورکنگ گروپ انسانی حقوق کے عہد ناموں پر عملدرآمد یقینی بنائے گا، ایکشن پلان برائے انسانی حقوق پر بروقت اقدامات کو فروغ دینا بھی ورکنگ گروپ کی ذمہ داری ہو گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ کی پالیسی کیلئے سفارشات پیش کرنا بھی گروپ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

Related posts

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو انعام دینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان ، ڈالر کی قیمت برقرار

Mobeera Fatima

چیمپیئنز ٹرافی ، بارش کی وجہ سے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا میچ تاخیر کا شکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment