Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے ایک اور دھمکی موصول ، کیا چیز مانگی گئی؟ جانیے

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو لارنس بشنوئی گروپ کی جانب سے ایک اور دھمکی آمیز پیغام بھیجا گیا ہے جس میں بشنوئی گروپ سے دشمنی ختم کرنے کےلیے  5کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ پیغام میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر رقم ادا نہ کی گئی تو سلمان خان کا حشر مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی سے بھی برا ہوگا۔سلمان خان کو اس سے قبل بھی بشنوئی گروپ کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں۔ حالیہ تازہ دھمکی ممبئی ٹریفک پولیس کو ایک واٹس ایپ پیغام کے ذریعے بھیجی گئی ہے۔

پیغام کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’اسے ہلکا نہ لیں۔ اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں اور لارنس بشنوئی کے ساتھ دشمنی ختم کرنا چاہتے ہیں تو انھیں 5 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اگر رقم نہ دی گئی تو ان کی حالت بابا صدیقی سے بھی بدتر ہوجائے گی۔‘‘ذرائع کے مطابق ممبئی پولیس اس پیغام کی اصلیت کا پتہ لگانے کےلیے کام کررہی ہے اور سلمان خان کی باندرہ رہائش گاہ کے اردگرد سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

Related posts

لاہور صرف ایک شہر نہیں، زندہ تاریخ کا میوزیم ہے، مریم نواز

Mobeera Fatima

صحت کارڈ پلس میں مزید 4 پیچیدہ بیماریوں کا علاج بھی شامل کردیا گیا

Mobeera Fatima

عمران خان کو 15دن میں نہ چھوڑا گیا تو خود رہا کرائینگے، علی امین گنڈا پور

Mobeera Fatima

Leave a Comment