Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں 52 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا

پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دیتے ہوئے سیریز ایک ایک سے برابر کر دی لیکن ساتھ ہی اس میچ میں کئی اہم ریکارڈ بھی پاش پاش کر دیئے گئے جس کا سہرا پاکستانی سپنرز نعمان علی اور ساجد خان کو جاتاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی تمام وکٹیں پاکستان کے دوسپنرز نے حاصل کی اور یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 7واں موقع ہے جب 20 کھلاڑیوں کو دو بالرز نے آوٹ کیا ، پاکستان نے 52 سال کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کا یہ ریکارڈ برابر کر دیاہے ، نعمان علی نے 11 جبکہ ساجد نے 9 وکٹیں حاصل کیں ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یہ کارنامہ انگلینڈ اور آسٹریلیا دو دو بار جبکہ جنوبی افریقہ اور پاکستان ایک ایک بار انجام دے چکے ہیں ، 1972 میں آسٹریلیا کے ڈینس لیلی اور باب میسی نے انگلینڈ کے 20 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا ۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 1956 میں آسٹریلیا کو کراچی کے گراونڈ میں شکست دی تھی جس میں فضل محمود اور خان محمد نے 20 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا ، فضل محمود نے 13 جبکہ خان محمد نے 7 کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا تھا ۔ اس کے علاوہ پاکستان نے ہوم گراونڈ پر 44 ماہ کے بعد ٹیسٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی ہے ۔

Related posts

اسرائیلی فوج نے غزہ کے مغربی کنارے کے دورے پر آئے یورپی وفد پر گولیاں برسا دیں

Mobeera Fatima

اسلام آباد راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Mobeera Fatima

ملائیشیا کی سستی ترین ائیر لائن ائیر ایشیا نے کراچی کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment