Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پاک آسٹریلیا پہلا ٹی 20، میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

کنبیرا: پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹی 20 میچ آج برسبین میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہونا تھا۔ تاہم بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہے۔

میچ سے قبل قومی اسکواڈ نے گابا اسٹیڈیم میں پریکٹس کرتے ہوئے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

محمد رضوان ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کرنے والے 12 ویں کپتان ہوں گے۔ محمد رضوان کا کہنا تھا کہ تیاری اچھی ہے اور فائنل الیون سے متعلق وہی فیصلہ کریں گے جو بہتر ہو گا۔

اس فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں آخری بار مارچ 2022 میں لاہور میں آمنے سامنے آئی تھیں جس میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک کھیلے گئے ٹی 20 میچز میں قومی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 25 میچز کھیلے جا چکے ہیں جس میں گرین شرٹس نے 13 اور کینگروز نے 11 میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ بغیر نتیجہ رہا۔

Related posts

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کی کشمیری رہنما یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست

Mobeera Fatima

توشہ خانہ کیس ٹو ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج

Mobeera Fatima

ڈارون: پاکستان شاہینز کل بنگلہ دیش اے کیخلاف میدان میں اترے گی

Mobeera Fatima

Leave a Comment