Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ، ڈالر کی قیمت گر گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ، انڈیکس میں 300 سے زیادہ پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر گر گئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا ، 100 انڈیکس 366 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 18 ہزار 64 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 18 ہزار 430 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 10 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 280 روپے 67 پیسے ہو گئی ہے۔

Related posts

امارات کی لیگ آئی ایل ٹی 20 کی 6 فرنچائزز کا نئے کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر کی قدر میں مزید کمی

Mobeera Fatima

اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات کیلئے بونا-راست کنیکٹیوٹی منصوبے کا اجراء

Mobeera Fatima

Leave a Comment