Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

چیمپئنز ٹرافی ، پاک بھارت میچ کیلئے ٹکٹ 12 لاکھ روپے میں فروخت ہونے کا انکشاف

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا ہائی وولٹیج پاک بھارت مقابلے کیلئے بلیک میں انتہائی مہنگے ٹکٹ فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے دبئی میں ہونیوالے میچ کا ایک ٹکٹ بلیک مارکیٹ میں 12 لاکھ روپے سے زائد میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دبئی میں ہونیوالے ٹاکرے کیلئے بہتر نشستوں کے ٹکٹ 15 لاکھ روپے سے بھی آگے جا سکتے ہیں، آفیشل پلیٹ فارمز پر ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہنے کے بعد فینز بلیک مارکیٹرز سے مہنگے داموں ٹکٹ خریدنے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے پاک بھارت میچ سمیت دبئی میں ہونے والے میچز کیلئے اضافی ٹکٹ جاری کئے تھے جو ہاتھوں ہاتھ بک گئے۔

Related posts

چین میں آسمان پر 7 سورج نمودار ہوگئے

Mobeera Fatima

پیٹرولیم کمپنیوں کا پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

این اے 129 لاہور میں ضمنی الیکشن 18 ستمبر کو ہو گا ، سعد رفیق کی حصہ لینے سے معذرت

Mobeera Fatima

Leave a Comment