Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

امریکا میں برفانی طوفان اور سیلاب سے تباہی ، ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی

امریکا میں برفانی طوفان اور سیلاب سے تباہی، تیز ہواؤں اور شدید سردی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی۔

نیشنل ویدر سروس کے مطابق مونٹانا اور نارتھ ڈکوٹا میں درجہ حرارت منفی 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔

گورنر کینٹکی نے سیلاب کے نتیجے میں 12 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے، ویسٹ ورجینیا اور جارجیا میں بھی ایک ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کئی افراد لاپتہ ہیں۔

برفانی طوفان کے باعث مغربی ورجینیا، پنسلوانیا اور میری لینڈ میں ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ہیں ، حکام نے متعدد ریاستوں میں ہنگامی صورتِحال نافذ کرتے ہوئے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Related posts

ملک کے مختلف حصوں میں آج موسلادھار بارش کا امکان

Mobeera Fatima

vمحکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کر دی

Mobeera Fatima

سعودی عرب ، عمرہ اور وزٹ ویزا کے حامل مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کر دی گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment