Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار ، انڈیکس نے پھر ایک لاکھ ، 12 ہزار کی حد عبور کر لی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 12 ہزار کی حد کو چھو لیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی رہی ، 100 انڈیکس میں267 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار سے زائد پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز بھی کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم بعد میں انڈیکس منفی میں تبدیل ہوا۔

دوسری جان ایکسچینج کمپنیز ایسوسی کے مطابق تبادلہ مارکیٹ میں امریکی کرنسی سستی ہو گئی ہے ، انٹر بینک میں 7 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت ڈالر 279 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔

Related posts

ایپل کے بعد سام سنگ کو بھی امریکی صدر کی وارننگ

Mobeera Fatima

کولمبو ٹیسٹ: سری لنکا کی شاندار بیٹنگ، بنگلہ دیش پر 43 رنز کی برتری

Mobeera Fatima

مجموعی قومی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 7.67 فیصد اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment