Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بشریٰ بی بی کی آمد پر زمان پارک میں پولیس کی بھاری نفری تعینات

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی لاہور میں زمان پارک آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ 

زمان پارک میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے ، اس کے علاوہ کارکنوں کی آمد کے پیش نظر اینٹی رائٹ کے دستے اور قیدیوں والی وین بھی پہنچا دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اپنے دانتوں کے چیک اپ کے لیے لاہور آئی ہیں، وہ آج اپنے دانتوں کا چیک اپ کروائیں گی جس کے بعد واپس پشاور روانہ ہو جائیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جیل سے رہائی کے بعد بشریٰ بی بی پشاور چلی گئیں تھیں۔

Related posts

امریکا نے چینی مصنوعات پر ڈیوٹی کی شرح میں 24 فیصد کمی کر دی

Mobeera Fatima

علی امین اندر سرکاری اور باہر پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ بن جاتے ہیں، گورنر کے پی

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا میں پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے مساوی کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment