Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

چارلی کرک کی بیوہ کا شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان

ایریزونا: معروف امریکی کنزرویٹو رہنما چارلی کرک کی بیوہ نے شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چارلی کرک کی بیوہ ایریکا کرک نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کیا۔ اس تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی موجود تھے۔

ایریکا کرک نے کہا کہ میں اس نوجوان کو معاف کرتی ہوں جس نے میرے شوہر کی جان لی۔ اور یہ فیصلہ میں نے اپنے ایمان کی بنیاد پر کیا ہے جو مسیح ہمیں سکھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے شوہر نوجوان نسل کو بچانے کے لیے جیتے تھے۔ اور میں چاہتی ہوں کہ ان کا مشن جاری رہے۔

واضح رہے کہ 31 سالہ چارلی کرک کو 10 ستمبر کو یوٹا یونیورسٹی میں ایک مباحثے کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ ملزم ٹائلر رابنسن پر قتل کا مقدمہ درج ہے۔

Related posts

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کو برطرف کر دیا

Mobeera Fatima

غزہ پر بمباری سے مزید 115 فلسطینی شہید ، القسام بریگیڈ کے حملے میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک

Mobeera Fatima

کویت میں شب معراج کے موقع پر تین چھٹیوں کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment