Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 12 پیسے کی کمی

انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر میں 12 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 12 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 280 روپے  10 پیسے پر آ گئی ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ 280 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے گزشتہ کئی ہفتوں سے ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ، کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی جاتی ہے جبکہ بیشتر اوقات کاروبار کے اختتام پر ریٹ بڑھ جاتا ہے ، اسی وجہ سے ڈالر کی قیمت بدستور 280 روپے سے اوپر جا رہی ہے۔

Related posts

آئی سی سی پر بھارتی اجارہ داری، سنجوگ گپتا نئے چیف ایگزیکٹو مقرر

Mobeera Fatima

ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس سے ڈسچارج ، معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا

Mobeera Fatima

کرم دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا ، تعداد 6 ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment