Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سارے کیسز آئینی عدالت نہ لے جائیں کچھ ہمارے پاس بھی رہنے دیں، چیف جسٹس

سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس میں کہا ہے کہ سارے کیسز آئینی عدالت میں نہ لے کر جائیں کچھ ہمارے پاس بھی رہنے دیں۔

سپریم کورٹ میں سوئی نادرن زائد بلنگ کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا  کہ اس کیس کی نظرثانی ابھی زیر التوا ہے، 26 ویں ترمیم کے بعد اب یہ کیس آئینی بنچ میں جائے گا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اس کیس میں کوئی آئینی یا قانونی سوال موجود نہیں ہے، سارے مقدمات آئینی بنچز میں نہ لیکر جائیں، کچھ مقدمات ہمارے پاس بھی رہنے دیں۔

بعدازاں عدالت نے سوئی ناردرن زائد بلنگ کیس نمٹاتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ زیر التوا نظرثانی کیس میں درخواست گزار سوال اٹھا سکتے ہیں۔

Related posts

ٹماٹر سستے ہو گئے

Mobeera Fatima

فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی

Mobeera Fatima

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش، واسا راولپنڈی ہائی الرٹ، رین ایمرجنسی نافذ

Mobeera Fatima

Leave a Comment