Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

امریکہ، گھڑیوں کی سوئیاں ایک گھنٹہ پیچھے ہو گئیں

واشنگٹن  امریکہ میں روشنی بچانے کی مہم ختم ہو گئی ہے اور اب امریکیوں نے اپنی اپنی گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر لیں ،اب سردیوں کے یہ اوقات نو مارچ 2025 کو تبدیل ہوں گے۔ 

بہت سے امریکیوں کو وقت کی اس تبدیلی کے سبب سونے اور دیگر کام کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیوں کہ ان کے لیے دن کا وقت کم اور رات زیادہ ہو جاتی ہے۔

امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن سمیت صحت سے متعلق بعض اداروں کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ گھڑیوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کے بجائے اسے ویسا ہی رکھیں کیوں کہ اسٹینڈرڈ ٹائم ہی انسان کی قدرتی سائیکل اورسورج کے ساتھ بہتر رہتا ہے۔

امریکہ کی دو ریاستیں ایریزونا اور ہوائی نے وقت تبدیل نہیں کیا،اوقات کی یہ تبدیلی سونے کے شیڈول کو متاثر کر سکتی ہے، یہی وجہ ہے کہ بہت سے شہری اس تبدیلی سے قبل ہی خود کو تیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Related posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Mobeera Fatima

باجوڑ ، پولیس کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی ، 3 اہلکار زخمی

Mobeera Fatima

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو مل گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment