Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

اسرائیل نے ظالمانہ اقدامات کی انتہا کردی، فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز عید کی ادائیگی سے روک دیا

اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کو نماز عید ادا کرنے سے روک دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 1967 کے بعد پہلی بار رمضان کے اختتام پر مسجد اقصیٰ کو مکمل طور پر بند رکھا گیا اور فلسطینیوں کو نماز ادا کرنے سے روک دیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مسجد کے داخلی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں اور نمازیوں کو اندر داخل ہونے سے روکا جس کے باعث سینکڑوں فلسطینیوں کو پرانے شہر کے باہر نماز عید ادا کرنا پڑی۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ایران سے کشیدگی اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا، تاہم فلسطینیوں کو خدشہ ہے کہ یہ ایک خطرناک مثال قائم کر سکتا ہے جس سے مستقبل میں بھی ایسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔

Related posts

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

Mobeera Fatima

گوگل جیمنائی میں اب تک کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ کر دی گئی

Mobeera Fatima

اسرائیلی فوج نے غزہ کے مغربی کنارے کے دورے پر آئے یورپی وفد پر گولیاں برسا دیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment