Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت گر گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان رہا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 484 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 661 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کا اربوں روپے کا نقصان ہوا تھا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا، انٹر بینک میں 15 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 279 روپے 80 پیسے پر آ گئی۔

Related posts

کینیڈا کے نومنتخب وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی ، قبل از وقت انتخابات کا اعلان

Mobeera Fatima

پولیس رپورٹ میں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ سمیت 7 ملزمان قصور وار قرار

Mobeera Fatima

مجھے کیوں نکالا ؟ شیر افضل مروت کے سوال پر قومی اسمبلی میں قہقہے

Mobeera Fatima

Leave a Comment