Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بجلی کے بلوں اور آئی پی پیز کے خلاف دھرنا، میٹرو بس سروس آج بھی بند

جماعت اسلامی کا بجلی کے بلوں اور آئی پی پیز کے خلاف دھرنا دوسرے روز بھی لیاقت باغ مری روڈ پر جاری ہے۔

جماعت اسلامی کے کارکنان کی بڑی تعداد دھرنے کے مقام پر موجود ہے، کارکنوں نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے ہیں اور مختلف قائدین کے خطاب اور نغمے چلائے جا رہے ہیں۔

دھرنے کی وجہ سے دوسرے روز بھی میٹرو بس سروس بند ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان دھرنے کے مقام پر خطاب کرکے اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کے بجلی کے بلوں اور آئی پی پیز کے خلاف دھرنے کی وجہ سے بند کی گئی ایکسپریس وے کو کھول دیا گیا ہے، راستے سے کنٹینرز ہٹا کر روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیے گئے ہیں۔فیض آباد انٹرچینج کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس نے لیاقت باغ میں دھرنے کی وجہ سے چار متبادل روٹ بنا دیے ہیں، ٹریفک کو مری روڈ پر جنگ بلڈنگ یوٹرن سے موڑا گیا ہے۔ ڈی اے وی کالج چوک رسجہ بازار پر متبادل راستہ دیا گیا ہے، ایجوکیشن یوٹرن سے مری روڈ پر موڑا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق صدر کی طرف جانے والی سٹرک کو راول روڈ کی جانب سے موڑا گیا ہے۔

Related posts

بنوں چھاؤنی پر دہشت گردوں کا حملہ، 8 جوان شہید، 10 دہشتگرد جہنم واصل

Mobeera Fatima

اسلام آباد راستے بند، ٹریفک پولیس نے شہریوں کیلئے متبادل روٹس جاری کر دیے

Mobeera Fatima

حکومت مذاکرات کیساتھ بدمعاشی کر رہی ہے ، رویہ نہ بدلہ تو مذاکرات کا عمل روک دینگے ، مولانا فضل الرحمن

Mobeera Fatima

Leave a Comment