Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہونے کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نجی چینل نے مارکیٹ ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 31 روپے جبکہ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 8 روپے 54 پیسے کمی ہو گئی۔

پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 277 روپے 6 پیسے سے کم ہو کر 268 روپے 52 پیسے اور ڈیزل ایکس ریفائنری قیمت 322 روپے 28 پیسے سے کم ہو کر 291 روپے 37 پیسے رہی۔

ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ حکومت کرے گی، معاشی ٹیم کی مشاورت سے وزیراعظم ریونیو اہداف مدنظر رکھ کر فیصلہ کریں گے۔ حکومت نے لیوی مارجن کی شرح نہ بڑھائی تو عوام کو ریلیف مل سکتا ہے۔

Related posts

پشاور گھر میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

پی آئی اے کا ٹورنٹو سے پاکستان کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان

Mobeera Fatima

سپریم کورٹ سے 2 عدد کمپیوٹر چوری، ملازمین کیخلاف مقدمہ درج

Mobeera Fatima

Leave a Comment