Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

گیلانی خاندان نے نئی تاریخ رقم کردی

این  اے 148 ملتان ون کے ضمنی الیکشن میں علی قاسم گیلانی کی کامیابی کے نتیجے میں گیلانی خاندان نے منفرد ریکارڈقائم کردیا۔

اس وقت چیئرمین سینٹ یوسف رضاگیلانی سمیت ان کے چاروں بیٹے پارلیمان میں موجود ہیں،سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی چیئرمین سینٹ ہیں جبکہ ان کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی گزشتہ شب این اے 148ملتان ون سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ۔

این اے 151ملتان سے ان کے دوسرے صاحبزادے سید علی موسیٰ گیلانی قومی اسمبلی کے رکن ہیں ،ان کے تیسرے صاحبزادے سید عبدالقادر گیلانی این اے 152ملتان سے قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔

ان کے چوتھے صاحبزادے سید علی حیدر گیلانی پی پی 213سے پنجاب اسمبلی کے رکن ہیں۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 123 پوائنٹس کی کمی

Mobeera Fatima

لوگوں کی زندگی کو مزید آسان بنانے کیلئے پرعزم ہیں، شہباز شریف

Mobeera Fatima

جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کو مسترد کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment