Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات مطابق خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان ، شمالی بلو چستان اور بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔دوسری جانب چلاس شہر اور گرد و نواح میں ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، دیامر کے دورافتادہ اور مضافاتی علاقوں میں بارش کے ساتھ برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بابوسر ٹاپ، بٹوگاہ ٹاپ، نانگا پربت، دیامر اور کوہستان میں بارشوں کا سلسلہ تھمنے کے بعد دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔پولیس نے مسافروں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے، وادی لیپہ ریشیاں روڈ بارش اور برف باری اور گلیشیئر گرنے کی وجہ سے بند ہے، پاک فوج کے تعاون سے محکمہ شاہرات کی تین مشینیں روڈ کلیئر کرنے میں مصروف ہیں۔

Related posts

پاکستان میں پہلا آن لائن خواتین پولیس اسٹیشن قائم

Mobeera Fatima

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

Mobeera Fatima

قیدیوں سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آنے والوں کی نگرانی کیلئے نیا سسٹم نصب

Mobeera Fatima

Leave a Comment