Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب کے اساتذہ کیلئے خوشخبری، ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب کے اساتذہ کو بڑی خوشخبری سنا دی، وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی کی کابینہ سے منظوری لے لی گئی ہے۔

ای ٹرا نسفر پالیسی کی منظوری سے بالخصوص خواتین اساتذہ کی بڑی مشکل آسان ہوگی، ای ٹرا نسفر پالیسی میں ہارڈ شپ، جنرل ٹرانسفر سمیت دیگر اہم پہلو مدنظر رکھے گئے ہیں جبکہ ویڈ لاک، بیوہ، طلاق یافتہ، سپیشل اور دیگر اہم کیسز کو بھی ای ٹرا نسفر پالیسی میں ایڈریس کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ کہ نئی ای ٹرا نسفر پالیسی کے نفاذ سے منصفانہ اور شفاف طریقے سے تبادلے یقینی بنائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہر ممکن کوشش کی ہے کہ ای ٹرا نسفر پالیسی میں یکساں اور میرٹ پر مبنی جامع پالیسی تشکیل دی جائے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے پنجاب کی تاریخ کی پہلی ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری پر وزیر اعلیٰ مریم نواز اور کابینہ اراکین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Related posts

ملک کے مفادات کیخلاف کوئی کام نہیں کرنا، نہ کسی کے بہکاوے میں آنا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

Mobeera Fatima

راشد خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Mobeera Fatima

گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کو پوری قوت سے قانونی کٹہرے میں لایا جائے گا،وزیراعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment