Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کو پوری قوت سے قانونی کٹہرے میں لایا جائے گا،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد حملے پر تعزیتی پیغامات موصول ہونے پرعالمی رہنماؤں سے اظہار تشکر کیا ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں دوست ممالک اور شراکت داروں کی حمایت ہمیشہ اہم رہی،گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کو پوری قوت سے قانونی کٹہرے میں لایا جائے گا۔

بہادر پاکستانی قوم اس وقت دہشتگردی کیخلاف جنگ میں متحد ہے،ہمیشہ کی طرح دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے پر عزم ہیں۔

واضح رہے کہ چین ، امریکا ، برطانیہ ، ایران سمیت عالمی برادری نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔

Related posts

موجودہ بجٹ پی ٹی آئی بجٹ کا آئینہ دار، جاگیرداروں کو چھوٹ دی گئی، فاروق ستار

Mobeera Fatima

قاسم سوری کی جائیداد کی تفصیلات طلب ، حکومت بتائے بیرون ملک کیسے گئے ؟ سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

راولپنڈی میں 6 ماہ کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری

Mobeera Fatima

Leave a Comment