Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پنجاب کے مختلف بورڈز نے میٹرک سالانہ نتائج کا اعلان کردیا

پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز نے میٹرک امتحانات کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا۔

راولپنڈی تعلیمی بورڈ میں طالبات نے پھر میدان مار لیا۔راولپنڈی بورڈ میٹرک امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 61.31 فیصد رہا،امتحانات میں طالبات کی کامیابی کا تناسب 70.18 فیصد، طلباء کی کامیابی کا تناسب صرف 51.99 فیصد رہا۔

9,075 طلباء و طالبات نے A+ گریڈ حاصل کیا،11,801 امیدوار A گریڈ جبکہ 17,959 امیدوار B گریڈ میں کامیاب ہوئے،22,285 امیدواروں نے C گریڈ اور 12,282 نے D گریڈ حاصل کیا۔صرف 427 امیدوار E گریڈ کے ساتھ کامیاب ہوئے۔

چئیرمین راولپنڈی بورڈ اقبال محمود کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کی تقریب ایک روایت کا حصہ جو مریم نواز کے ویژن کی عکاس ہے،تعلیمی استطاعت اور قابلیت رکھنے والے طلبا کی آبیاری کی جائے گی۔

آج کی تقریب ہمارے بچوں اور ان کے والدین کے لیے منعقد کی گئی ہے۔اس تقریب کے لیے مہمان خصوصی بہاولپور سے آئے اور قوم کے مستقبل کی حوصلہ افزائی کے لیے یہاں تشریف فرما ہیں۔

Related posts

حکومت نے پیٹرولیم لیوی سے آئی ایم ایف کے 2 قرض پروگراموں سے بھی زیادہ رقم اکٹھی کر لی

Mobeera Fatima

حکومت کے مجموعی قرضوں میں ماہانہ بنیادوں پر کمی

Mobeera Fatima

بغیر اجازت احتجاج پر 3 سال قید کے نئے قانون پر وزارت قانون اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment