Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

جائیکا کے صدر کی احسن اقبال سے ملاقات، ترقیاتی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق

جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے صدر ڈاکٹر تناکا آکی ہیکو نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات کی۔ جس میں دونوں ممالک کے درمیان اڑان پاکستان کے فائیو ایز فریم ورک کے تحت پاکستان اور جاپان کے ترقیاتی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے جائیکا کے صدر کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کے لیے جاپان کی ترقیاتی معاونت کو سراہا اور بنیادی ڈھانچے، توانائی، آبی وسائل، صحت، تعلیم، زراعت اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبوں میں جائیکا کے مسلسل تعاون کو قابلِ قدر قرار دیا۔

وفاقی وزیر نے وفد کو اڑان پاکستان اور اس کے فائیو ایز فریم ورک سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کا محور برآمدات، ای پاکستان، ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی، توانائی و بنیادی ڈھانچہ اور مساوات و بااختیاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جائیکا اور وزارتِ منصوبہ بندی کے درمیان قریبی رابطہ کاری کے ذریعے اُڑان پاکستان کے اہداف سے ہم آہنگ اعلیٰ اثرات کے حامل منصوبے تیار کیے جائیں۔

انہوں نے تکنیکی ورکشاپس، جائیکا کے ٹوکیو ہیڈکوارٹر کے ساتھ باقاعدہ مشاورت اور مشترکہ رابطہ نظام کے قیام پر بھی اتفاق کیا۔

Related posts

مذاکرات میں شرکت کرینگے لیکن امریکا کی دھوکا دہی والی فطرت پر شکوک و شبہات ہیں ، ایران

Mobeera Fatima

ایلون مسک ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

Mobeera Fatima

متحدہ عرب امارات کا پاکستانیوں کیلئے ورک ویزے سے متعلق بڑا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment