Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ریکوڈک منصوبے کے 15 فیصد شیئرز 540 ملین ڈالر میں سعودی عرب کو فروخت کرنے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے ریکوڈک منصوبے کے 15 فیصد شیئرز سعودی عرب کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

کابینہ نے 540 ملین ڈالر میں 15 فیصد شیئرز فروخت کرنے کی توثیق کر دی ، سعودی عرب کو شیئرز بین الحکومتی ٹرانزیکشن ایکٹ کے تحت براہ راست فروخت ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو 2 قسطوں میں 540 ملین ڈالر کی ادائیگی کرے گا، پہلے مرحلے میں 10 فیصد شیئرز منتقل کرنے پر 330 ملین اور دوسرے مرحلے میں 5 فیصد شیئرز کی منتقلی پر 210 ملین ڈالر ادا کیے جائیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سعودی فنڈ برائے ترقی بلوچستان میں معدنیات کی ترقی کیلئے 150 ملین ڈالر بھی فراہم کرے گا۔ سعودی عرب چاغی میں بھی معدنیات کی تلاش کیلئے سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی ظاہر کر چکا ہے۔

واضح رہے ریکوڈک منصوبے میں وفاقی اور بلوچستان حکومت کے پاس مشترکہ طور پر 50 فیصد جبکہ دیگر شیئرز بین الاقوامی کمپنیوں کے پاس ہیں۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار ، انڈیکس نے پھر ایک لاکھ ، 12 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

سانحہ نو مئی میں ملوث مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں، آئی ایس پی آر

Mobeera Fatima

سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کیخلاف انکوائری کا انکشاف ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی سے روک دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment