Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ملک بھر میں 2024 کے آخری سپرمون کا نظارہ

 ملک بھر میں رواں سال 2024ء کے چوتھے اور آخری سپر مون کا نظارہ کیا گیا۔

ماہرِ فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سپرمون رات 2 بج کر28 منٹ پرعروج پرپہنچا تھا ، یہ رواں سال کا چوتھا اورآخری سپرمون ہے، زمین سے 2 لاکھ میل سے زیادہ دوری پرموجود ہے۔

ماہر فلکیات کے مطابق سُپر مون اس وقت ہوتا ہے، جب چاند اپنے مدار میں زمین کے قریب ترین فاصلے پر آ جاتا ہے، سُپر مون کے دوران زمین اور چاند کے درمیان کا فاصلہ کم ہو جاتا ہے۔

اس سے قبل 19 اگست، 18 ستمبر اور 17 اکتوبر کو سپر مون نظر آیا تھا، سپرمون معمول کے چاند سے 14 فیصد بڑا، 30 فیصد زیادہ روشن تھا، عام  چاند کی نسبت زمین سے زیادہ قریب ہوتا ہے۔

Related posts

پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال، انتظامیہ کا اسلام آباد سیل کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

امریکہ، چاند پر خلابازوں کے فضلے کا حل بتانے والے کو 30 لاکھ ڈالر کی پیشکش

Mobeera Fatima

پاکستان کی تاریخ کے پہلے جیولین تھروور اور گولڈ میڈلسٹ محمد نواز

Mobeera Fatima

Leave a Comment