Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ناکارہ طیارہ براستہ سڑک کراچی ائیر پورٹ سے حیدر آباد روانہ

کراچی ائیر پورٹ سے ناکارہ طیارہ کو حیدر آباد کے لئے روانہ کردیاگیا۔

طیارے کو براستہ سڑک نیشنل ہائی وے حیدر آباد منتقل کیا جا رہا ہے، طیارے کوتین حصوں میں تقسیم کرکے ملٹی ایکسل ٹریلر پر منتقل کیا گیا۔

ناکارہ طیارہ 150 فٹ لمبا اور 40 ٹن وزنی ہے، طیارہ 8 گھنٹے  کے لمبے سفر کے بعد کراچی  ایئر پورٹ  سے حیدر آباد پہنچے گا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر 13سال قبل کریش لینڈنگ کرنے والے سعودی طیارے کو دیوہیکل ٹرالر  پر حیدرآباد بھیجا جارہا ہے۔

طیارے کی منتقلی  جرمن ٹیکنالوجی کے حامل طویل ترین ٹرالر کے ذریعےکی جا رہی ہے اور اس حوالے سے متعلقہ اتھارٹیز سے این او سی پہلے ہی حاصل کرلیا گیا تھا۔

Related posts

صدر آصف زرداری کا بارشوں اور سیلاب کے باعث اموات پر اظہار افسوس

Mobeera Fatima

سونے کی قیمت بلند ترین 2 لاکھ ، 54 ہزار روپے پر پہنچ گئی

Mobeera Fatima

آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع معاملہ ، یہ سب ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے ، فضل الرحمٰن

Mobeera Fatima

Leave a Comment