Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سانحہ نو مئی میں ملوث مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی 2023 میں ملوث 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس دن قوم نے سیاسی طور پر بھڑکائے گئے اشتعال انگیز تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے افسوسناک واقعات کا مشاہدہ کیا، جو پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کی حیثیت رکھتے ہیں۔

آئی ا یس پی آ ر کے مطابق نفرت اور جھوٹ پر مبنی ایک پہلے سے چلائے گئے سیاسی بیانیے کی بنیاد پر مسلح افواج کی تنصیبات بشمول شہداء کی یادگاروں پرمنظم حملے کئے گئے اور اُن کی بے حرمتی کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ پرتشدد واقعات پوری قوم کے لیے ایک شدید صدمہ ہیں، اس یوم سیاہ کے بعد، تمام شواہد اور واقعات کی باریک بینی سے تفتیش کی گئی اور ملوث ملزمان کے خلاف ناقابلِ تردید شواہد اکٹھے کیے گئے۔

9مئی کے واقعات واضح طور پر زور دیتے ہیں کہ کسی کو بھی سیاسی دہشتگردی کے ذریعے اپنی مرضی دوسروں پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،کچھ مقدمات قانون کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے لیے بھجوائے گئے، جہاں مناسب قانونی کارروائی کے بعد ان مقدمات کا ٹرائل ہوا۔

Related posts

اسلام آباد میں پراپرٹی ویلیوایشن میں 30 فیصد تک کمی، ایف بی آر کا نوٹیفکیشن جاری

Mobeera Fatima

اضافی سرکاری ملازمین کو ختم کیا جائے گا، وفاقی وزیر قانون

Mobeera Fatima

عمران خان سے ملاقات کیلئے تحریری حکمنامہ جاری کرنیکی استدعا مسترد

Mobeera Fatima

Leave a Comment