Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اسلام آباد میں پراپرٹی ویلیوایشن میں 30 فیصد تک کمی، ایف بی آر کا نوٹیفکیشن جاری

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وفاقی دارالحکومت میں غیر منقولہ جائیدادوں کی ویلیوایشن میں 10 سے 30 فیصد تک کمی کر دی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری ایس آر او 644(I)/2026 کے تحت رہائشی و کمرشل پلاٹس اور عمارتوں کی نئی مارکیٹ ویلیوز مقرر کی گئی ہیں۔ نئی شرحوں کے مطابق پانچ سال تک پرانی عمارتوں کی قیمت 3,000 روپے فی مربع فٹ سے کم کر کے 2,500 روپے کر دی گئی ہے، جبکہ پانچ سال سے زائد پرانی عمارتوں کی شرح 1,500 سے کم ہو کر 1,200 روپے فی مربع فٹ کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں کی ویلیوایشن بدستور ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کی یکم جولائی 2025 کی مقررہ شرحوں کے مطابق رہے گی، جبکہ کسی بھی تنازع کی صورت میں زیادہ ویلیو لاگو ہوگی۔

نظرثانی شدہ شرحوں کے تحت مختلف سیکٹرز میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ بی-17 اور سی-14 میں قبضہ شدہ رہائشی پلاٹس کی قیمت 30 ہزار سے کم ہو کر 21 ہزار روپے فی مربع گز کر دی گئی، جبکہ بی-17 میں بغیر قبضہ پلاٹس 15 ہزار سے کم ہو کر 10 ہزار 500 روپے فی مربع گز ہو گئے۔ اسی طرح سی-15 میں قیمت 25 ہزار سے 17 ہزار 500 اور سی-16 میں 20 ہزار سے کم ہو کر 14 ہزار روپے فی مربع گز مقرر کی گئی ہے۔

Related posts

ایس سی او اجلاس ، راولپنڈی میں 8 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

Mobeera Fatima

پشاور میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

Mobeera Fatima

ملتان میں مرغی کی قیمت مزید بڑھ گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment