Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اپوزیشن اتحاد کیساتھ ملکر جعلی سرکار کو زمین بوس کرینگے ، بیرسٹر سیف

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے جعلی فارم 47 پر مہر تصدیق لگا دی۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا کے عہدے پر عوام کا مسترد شدہ شخص بٹھا دیا گیا، جعلی فارم 47 سرکار مسترد افراد کو نواز رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چوروں سے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس لینا اب فرض بن چکا، اپوزیشن اتحاد کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی جعلی سرکار کو زمین بوس کرے گی۔ چچا اور بھتیجی کی جعلی سلطنت کے لیے گہرا گڑھا تیار ہے۔

Related posts

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 افراد شہید، 124 زخمی

Mobeera Fatima

پاکستان کے مفاد پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دیں گے، حنیف عباسی

Mobeera Fatima

ارکان اسمبلی ایک ایس ایچ او کی مار ، جلسے کیخلاف اندھا قانون بنایا جا رہا ہے ، شاہد خاقان عباسی

Mobeera Fatima

Leave a Comment