Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

زوہاب خان اور معروف ٹک ٹاکر وانیہ ندیم نے نکاح کرلیا

اداکار زوہاب خان اور معروف ٹک ٹاکر وانیہ ندیم نے نکاح کر لیا۔

اداکار زوہاب خان نے کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹس کیا، گزشتہ روز دونوں کے نکاح کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔

نکاح کی تقریب میں دونوں کے اہل خانہ، قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی، اس موقع پر زوہاب خان اور معروف ٹک ٹاکر وانیہ ندیم نے سفید رنگ کے جوڑے پہن رکھے تھے۔

نوجوان اداکار نے سفید رنگ کا کرتا پاجامہ جبکہ ٹک ٹاکر نے سفید رنگ کا خوبصورت لہنگا پہن رکھا تھا جو ان کے حسن میں مزید اضافہ کر رہا تھا۔

ان کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان کے لئے نیک خواہشات اور مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

زوہاب خان نے دسمبر2023ء میں اپنی اور وانیہ ندیم کی شادی کا عندیہ دیا تھا، انٹرویو میں میزبان اذلان شاہ نے ان سے شادی کا سوال کیا تھا جس کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ ان کا ایک ماہ یا تین ماہ کے اندر شادی کرنے کا ارادہ ہے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے وہاب خان نے بطور چائلڈ اداکار اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، وہ کئی ڈراموں میں اداکاری کر چکے ہیں، اداکار نے اینی میٹڈ فلم تین بہادر میں بھی کام کیا ہے، ٹک ٹاکر وانیہ ندیم بھی اداکاری کا آغاز کر چکی ہیں۔

Related posts

‘آزاد کشمیر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے’، رانا ثنا کا انتخابی جلسے سے خطاب

Mobeera Fatima

عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

Mobeera Fatima

آزاد کشمیر احتجاج ، سہیل تاجک کو ہٹا دیا گیا ، عبدالجبار نئے آئی جی پولیس تعینات

admin

Leave a Comment