Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

آزاد کشمیر احتجاج ، سہیل تاجک کو ہٹا دیا گیا ، عبدالجبار نئے آئی جی پولیس تعینات

آزاد کشمیر کے آئی جی پولیس سہیل حبیب تاجک کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سہیل حبیب تاجک کی جگہ عبدالجبار کو آئی جی آزاد کشمیر پولیس تعینات کر دیا گیا ہے۔

عبدالجبار کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے، گریڈ 20 کے عبدالجبار ایف آئی اے میں تعینات تھے۔

سہیل حبیب تاجک کو رواں سال ہی انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر تعینات کیا گیا تھا، سہیل حبیب تاجک پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آزاد کشمیر کے عوام نے  مہنگی بجلی اور ٹیکسز کے خلاف احتجاج کیا تھا ، ہڑتال کے دوران تصادم کے باعث متعدد مظاہرین اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ فائرنگ سے ایک سب انسپکٹر بھی جاں بحق ہوا تھا۔

Related posts

لال حویلی کو نوٹس ، شیخ رشید کے بھائی کی طلبی

Mobeera Fatima

آئینی عدالتوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت، بلدیاتی نظام پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، بلاول بھٹو

Mobeera Fatima

عمران خان سے ملاقاتیوں کی فہرست محدود ، آج 3 افراد مل سکیں گے

Mobeera Fatima

Leave a Comment