Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

غریب لڑکے سے شادی نہیں کروں گی، ملائیکہ ریاض

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ملائیکہ ریاض کا کہنا ہے کہ غریب لڑکے سے شادی نہیں کروں گی۔

نجی ٹی وکے پروگرام میں اداکارہ ملائیکہ ریاض نے شرکت کی اور نجی زندگی، شوبز کیریئر سے متعلق اظہار خیال کیا۔

میزبان نے پوچھا کہ زندگی میں کس طرح کے لڑکے کی تلاش ہے؟اداکارہ نے بتایا کہ فی الحال تو زندگی میں کوئی نہیں ہے، ایسا لڑکا چاہیے جو انڈسٹری میں رہتے مجھے سپورٹ کرے اور سیٹلڈ ہونا چاہیے میں غریب لڑکے سے شادی نہیں کروں گی، جتنی میں امیر ہوں اتنا امیر ہونا چاہیے۔

ملائیکہ ریاض نے کہا کہ لڑکا فیملی کے ساتھ رہتا ہو میں اکیلی نہیں رہ سکتی، فیملی والا ماحول ہونا چاہیے۔ایک سگیمنٹ میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ اکیلے نہیں سو سکتی، جب شروع میں کراچی آئی تھیں تو سورج نکلنے کے بعد سوتی تھیں اور دو سے تین گھنٹے بعد شوٹنگ پر چلی جاتی تھیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب چھوٹے بھائی کو بلا لیا ہے تو ایسی کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔اداکارہ ایمن زمان سے لڑائی سے متعلق ملائیکہ ریاض نے بتایا کہ مجھے یاد بھی نہیں ہے کہ کس بات پر لڑائی ہوئی تھی لیکن میں کسی سے بھی لڑائی کو دل میں نہیں رکھتی سوچتی ہوں کہ غلطی ہوجاتی ہے۔

ادکارہ کا کہنا تھا کہ اب ایمن زمان سے میری بہت اچھی دوستی ہوگئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ملائیکہ نے بتایا کہ عمران ہاشمی کی فلموں کے گانے پسند ہیں لیکن ان کی کوئی فلم نہیں دیکھی لیکن اب عمران ہاشمی کا جو کم بیک ہوا ہے وہ بہت اچھا لگا۔

Related posts

بھارت، لوک سبھا انتخابات کا پانچواں مرحلہ، بالی ووڈ اداکار بھی ووٹ ڈالنے پہنچ گئے

admin

نوازشریف کا انتخابی سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

توانائی کی پیداوار بڑھانے کی ضرورت، بجلی 50 فیصد سستی ہوسکتی ہے، مصدق ملک

admin

Leave a Comment