Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم کا دوست ممالک کا دورہ مکمل ، دوشنبے سے اسلام آباد پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف 4 ملکی دورہ مکمل کرکے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے سے اسلام آباد پہنچ گئے۔

دوشنبے ایئرپورٹ پر تاجک نائب وزیراعظم حکیم خلیق زادہ نے وزیراعظم کو الوداع کیا، 2روزہ دورہ تاجکستان میں وزیراعظم نے تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی تھی جس میں دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف  نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران تاجکستان کی جانب سے پاکستان کی بھر پور حمایت پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کیا۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم نے ترکی ، ایران اور آذر بائیجان کا بھی دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے بھارت کیساتھ کشیدگی پر پاکستان کی حمایت پر دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا تھا اور دو طرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

Related posts

برہان وانی کے آٹھویں یوم شہادت کے موقع پر کراچی میں ریلی

Mobeera Fatima

سعودی کلب النصر سے نیا معاہدہ ، رونالڈو کو روزانہ 16 کروڑ روپے ملیں گے

Mobeera Fatima

ٹرمپ کی ثالثی کامیاب، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment