Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بجٹ میں 200 سے 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کو بجلی میں رعایت کی تجویز

قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس  میں حکومت کو تجویز، بجٹ میں 200 سے 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو نرخوں میں رعایت دی جائے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر فاروق ستار کی زیرصدارت ہوا جس میں شدید گرمی، بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ اوربجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے ناقص انتظامات پرشدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو جیتے جی مار دیا گیا ہے۔

اجلاس میں ارکان نے بجلی کمپنیوں کی نگرانی سخت کرنے اور متبادل توانائی کی پالیسی پر زور دیا۔

Related posts

پاکستان کے محمد آصف ورلڈ گیمز اسنوکر کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر بھی سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 23 خوارج ہلاک

Mobeera Fatima

Leave a Comment