Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بہترین کارکردگی ، پاکستان حج مشن کیلئے مسلسل دوسری مرتبہ لبیتم ایکسی لینس ایوارڈ

پاکستان حج مشن کو بہترین کارکردگی پر مسلسل دوسری مرتبہ لبیتم ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان نے حج 2026 کے تمام انتظامات کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں اور مسلسل دوسرے سال بین الاقوامی “لبیتم ایکسیلنس ایوارڈ” اپنے نام کیا ہے، جبکہ پاکستان کی پرائیویٹ حج اسکیم نے بھی تین ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔

مکہ مکرمہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار یوسف نے کہا کہ رواں سال شکایات کی شرح ایک فیصد سے بھی کم رہی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی حکومت پاکستان، وزارت مذہبی امور، پاکستان حج مشن اور سعودی حکام کے درمیان قریبی تعاون کا نتیجہ ہے۔ سعودی وزیر حج کی سربراہی میں منعقدہ ایک بین الاقوامی فورم میں پاکستان کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حج 2027 کی تیاریوں کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے تاکہ آئندہ سال عازمین کو مزید بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Related posts

سرگودھا میں تھانہ لکسیاں پولیس پرمسلح افراد کی فائرنگ، ایس ایچ او شہید

Mobeera Fatima

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایے 25 فیصد کم کر دیئے گئے

Mobeera Fatima

پاکستان میں بسنے والے تمام لوگ یک دل اور یک جان ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

Mobeera Fatima

Leave a Comment