Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کراچی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی ابتر، قربانی کی آلائشیں مکمل طور پر نہ اٹھائی جا سکیں

عید الاضحیٰ گزرنے کے ایک ہفتے بعد بھی کراچی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے ۔

کراچی کے بیشتر علاقوں سے قربانی کی آلائشیں مکمل طور پر نہیں اٹھائی جا سکیں، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا عملہ عید کے دوسرے دن سے ہی غائب ہے، جس کی وجہ سے ڈمپنگ پوائنٹس پر کچرا سڑنے لگا ہے اور تعفن زدہ آلائشوں میں کیڑے پڑ گئے ہیں۔

شہر کے بڑے رہائشی علاقوں بشمول بلد یہ ٹاؤن، سرجانی، اسکیم 33، لیاقت آباد، گلشن اقبال، سولجر بازار، گارڈن، لانڈھی، ملیر، کورنگی، لیاری، نارتھ کراچی اور اورنگی ٹاؤن میں کچرے کے پہاڑ بن چکے ہیں۔

سڑکوں پر جراثیم کش اسپرے اور چونا چھڑکنے کا کام بھی مکمل طور پر ٹھپ ہے، جس کی وجہ سے پورے شہر میں شدید بدبو پھیل چکی ہے اور خطرناک وبائی امراض پھوٹنے کا سنگین خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

Related posts

فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کا گھنائونا پروپیگنڈہ ناکام بنائیں گے ، آرمی چیف

Mobeera Fatima

پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر سے پہلی تصویر موصول

admin

عمران ریاض کار سرکار میں مداخلت کے کیس سے ڈسچارج، رہا کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment