Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 70 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 70 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے، صارفین کو ماہ ستمبر کے بجلی بلوں میں یہ رعایت دی جائے گی۔

نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر آج سماعت کرے گی، چیئرمین نیپرا وسیم مختار اتھارٹی ممبران کے ہمراہ درخواست پر عوامی سماعت کریں گے۔

حکام کے مطابق سی پی پی اے نے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست جمع کرا رکھی ہے، بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ نیپرا اتھارٹی سماعت کے بعد جاری کرے گی۔

بجلی صارفین کو نومبر کے بلوں میں کمی کا ریلیف ملے گا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ستمبر میں پانی سے بجلی کی پیداوار 30.75 فیصد رہی،مقامی کوئلے سے ایک ماہ میں بجلی کی پیداوار 10.10 فیصد رہی جبکہ ستمبر میں درآمدی کوئلے سے 9.20 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔

Related posts

یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش، ملازمین نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Mobeera Fatima

چکن کی قیمت کا تعین کرنے کیلئے ریگولیٹری میکانزم تشکیل دینےکا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment