Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بھارت کے اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے، صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔

ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے ڈونگ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پربھی گفتگو کی گئی۔ صدر نے بھارتی حکومت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ بھارت کے اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔

چینی سفیر نے چین اور پاکستان کے درمیان پائیدار اور آزمودہ دوستی کا اعادہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک آہنی برادر ہیں، ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

چینی سفیر نے پاکستان کے نقطہ نظر کو چین کے ساتھ شیئر کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا، چیانگ زئے ڈونگ نے کہا کہ چین جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی دونوں ممالک کی مشترکہ خواہش کے حصول کیلئے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرے گا۔

Related posts

پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جوش ہل انجری کا شکار

Mobeera Fatima

سبزیوں کی قیمتیں گزشتہ 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں ، عظمیٰ بخاری

admin

افغان فضائی حدود استعمال کرنے کیلئے کلیئرنس ضروری، کئی پروازوں کو پاکستانی حدود میں انتظار کرنا پڑ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment