Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاک فوج کا ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب

راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے گزشتہ شب ایل او سی کے متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ جس پر پاک فوج نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا۔

بھارت نے ایل او سی پر نکیال، کھوئی رٹا، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے مذکورہ سیکٹرز میں دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے۔

Related posts

کراچی میں ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کے کیسز میں اضافہ

Mobeera Fatima

آذربائیجان کے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط

Mobeera Fatima

رمضان المبارک کیلئے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

Mobeera Fatima

Leave a Comment