Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان کے نوجوان مودی کی کھوکھلی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان مودی کی کھوکھلی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد نے ملاقات کی۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر مودی کی جانب سے مظالم ڈھانے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں کہ جب بلاول بھٹو زرداری ملک کے پہلے نوجوان وزیر اعظم ہوں گے۔ پی ایس ایف کے اسٹوڈنٹس کالجوں، یونیورسٹیوں میں بلاول بھٹو کا پیغام پہنچائیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو اختلاف بھلا کر پاکستان کی خاطر ایک ہونا ہو گا۔ اور پاکستان کے نوجوان مودی کی کھوکھلی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ پی پی 52 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی بھر پور حصہ لے گی۔ اور سیالکوٹ کا ضمنی الیکشن پیپلز پارٹی کی بحالی کا سبب بنے گا۔

Related posts

سندھ اور پنجاب میں لڑائی ، وفاق میں بھائی بھائی ، ن لیگ اور پی پی کی کھلی منافقت ہے ، بیرسٹر سیف

Mobeera Fatima

ایک ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں 33.64 فیصد کا اضافہ

Mobeera Fatima

مصری حکومت کی تجویز مسترد ، حماس کا جنگ بندی کیلئے غیر مسلح ہونے سے انکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment