Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

نیہا ککڑ سے طلاق کی افواہیں، گلوکار روہن پریت سنگھ نے حقیقت بتا دی

روہن پریت سنگھ نے اہلیہ اور نامور گلوکارہ نیہا ککڑ کے ساتھ طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کی گلوکار جوڑی کے درمیان کافی مہینوں سے علیحدگی کی افواہیں سرگرم تھیں۔

حال ہی میں گلوکار روہن پریت سنگھ نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے نیہا ککڑ سے طلاق کی افواہوں کے حوالے سے بتایا کہ افواہیں تو افواہیں ہیں، وہ سچ تھوڑی ہیں، وہ تو بس بنی بنائی باتیں ہیں، کل کچھ اور تو پرسوں کوئی کچھ بولے گا، ان سے آپ اپنے ذاتی رشتے پر کوئی فرق نہیں پڑنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کا کام ہے، اگر انہیں مزہ آرہا ہے تو انہیں کرنے دو، ہماری زندگی ہے اسے ہم اپنے حساب سے گزارتے ہیں۔

روہن پریت نے مزید کہا کہ ذاتی اور پروفیشنل زندگی الگ ہونی چاہیے، بات اس کی ہوتی ہے جو کامیاب ہو، تو باتیں ہوتی رہنی چاہئیں تاکہ پتا چلے آپ ترقی کررہے ہیں۔

واضح رہے گلوکار جوڑی روہن پریت سنگھ اور نیہا ککڑ نے 2020 میں شادی کی تھی، دونوں کے درمیان طلاق سے قبل بچے کی پیدائش کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کی بعد میں تردید ہو گئی تھی۔

Related posts

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے کی تاحال منظوری نہ مل سکی

Mobeera Fatima

فلم میں جینز اور پینٹ پہننے پربہت تنقید کا سامنا کیا، یشما گل

Mobeera Fatima

محکمہ داخلہ پنجاب نے محفوظ پنجاب ایکٹ 2025 کا مسودہ تیار کر لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment