Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مرغی کا گوشت 504 روپے کلو ہو گیا

لاہور، سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت مزید 7 روپے کلو سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت مزید بڑھ گئی۔

مرغی کا گوشت 7 روپے فی کلو سستا ہونے کے بعد 504 روپے کلو ہو گیا، گزشتہ روز گوشت کی قیمت 511 روپے کلو تھی۔

زندہ برائلر کی قیمت میں پانچ روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد تھوک ریٹ 334 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 348 روپے کا ہو گیا ہے۔

فارمی انڈوں کی قیمت نومبر میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، فی درجن قیمت میں مزید دو روپے کا اضافہ ہونے سے فی درجن انڈے 341 روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

ملتان میں زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 314 روپے، پرچون ریٹ 328 روپے ہے، برائلر مرغی کا گوشت 475 روپے کلو میں رہا ہے، ملتان میں انڈوں کی فی درجن قیمت 337 روپے ہے۔

Related posts

پنجاب حکومت کا 4 جامعات میں مستقل وائس چانسلر بھرتی کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

سولر پینلز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

Mobeera Fatima

دوبارہ حملہ ہوا تو امریکا پر پہلے سے بڑا وار کریں گے ، ایرانی سپریم لیڈر

Mobeera Fatima

Leave a Comment