Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ ، 19 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا

کاروباری ہفتے کے آخری دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 19 ہزار عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔

جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، ،100 انڈیکس 630 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 400 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 18 ہزار 770 پوانٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 20 پیسے سستا ہو گیا ہے، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 3 پیسے کا ہو گیا۔

Related posts

مری میں وفاقی وزیر امیر مقام کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج پھر مندی کا شکار ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

Mobeera Fatima

حکومت نے جہاں روکا وہیں پر دھرنا ہوگا، شوکت یوسفزئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment