Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

اسرائیل کا غزہ کیلئے امداد لے جانیوالی کشتی میڈلین پر ڈرون حملے کے بعد قبضہ ، عملہ یرغمال

اسرائیلی فوج نے فریڈم فلوٹیلا کولیشن میں شامل غزہ کیلئے امداد لے جانے والی کشتی ’میڈلین‘ کو ڈرون حملے کے بعد قبضے میں لے کر عملے کو یرغمال بنا لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بحری فوج نے  کشتی ‘میڈلین’ کا بین الاقوامی پانیوں میں محاصرہ کرکے قبضے میں لے لیا ، اسرائیلی فوج نے کشتی کا مواصلاتی نظام بھی بند کر دیا اور فون بند کرنے کے احکامات دیتے ہوئے لائیو براڈکاسٹ منقطع کرا دی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے کشتی پرڈرونز سے حملہ کرکے لوگوں پر سفید اسپرے کیا گیا جس سے لوگوں کے جلد متاثر ہوئے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزارت خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریڈم فلوٹیلا کا جہاز اسرائیل کے اشدود پورٹ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے 6 جون کو سسلی سے روانہ ہونے والی اس کشتی میں معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور یورپی پارلیمان کی رکن ریما حسن سمیت مختلف ممالک کے 12 افراد سوار ہیں۔

Related posts

لاہور، گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے انٹر پارٹ ٹو کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

ملک بھر میں 2024 کے آخری سپرمون کا نظارہ

Mobeera Fatima

حق اور سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم بند ہونا چاہیے، مریم نواز

Mobeera Fatima

Leave a Comment