Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 13 جنوری تک موخر

احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 13 جنوری تک موخر کر دیا۔

عدالتی عملے کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا آج رخصت پر ہیں، 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 13 جنوری کو سنایاجائے گا۔

عدالتی عملے نے نیب پراسیکیوٹر اور پی ٹی آئی وکیل کو بھی محفوظ فیصلہ سنانے کی نئی تاریخ سے آگاہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ تیسری مرتبہ تبدیل کی گئی ہے، اس کیس کا فیصلہ جج ناصر جاوید رانا نے18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا۔

پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی لیکن فیصلہ سنانے کی تاریخ ملتوی کرکے چھ جنوری کر دی گئی تھی تاہم اب فیصلہ 13 جنوری کو سنایا جائے گا۔

Related posts

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کا انڈونیشیا کا دورہ، صنعتی تعاون اور جدید ماڈلز پر تبادلہ خیال

Mobeera Fatima

چین نے چیٹ جی پی ٹی کا متبادل ڈیپ سیک لا کر مصنوعی ذہانت کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا

Mobeera Fatima

کملا ہیرس کا کامیابی پر ریپبلکنز کو کابینہ میں لینے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment