Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

حکومت کا یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ

حکومت نے یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے اوگرا کی جانب سے آئندہ بجٹ سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کے فیصلے کی موجودگی میں یکم جولائی 2024 سے گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے بجائے اس نے آئی ایم ایف کے حکم کے مطابق بلکہ اس نے کیپٹیو پاور پلانٹس (سی پی پیز) کے لیے گیس کی قیمت فی ایم ایم بی ٹی یو 250 روپے تک بڑھاکر فی ایم ایم بی ٹی یو کی موجودہ قیمت 2750 روپے سے بڑھا کر 3000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت یکم جولائی 2024 سے کیپٹیو پاور پلانٹس کی گیس کی قیمتوں میں 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرے گی اور 700 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا بقیہ اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو کیا جائے گا۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے سی پی پیز کے علاوہ دیگر تمام کیٹیگریز کے لیے گیس کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس طرح حکومت کو اگلے مالی سال کے لیے مطلوبہ محصولات کی ضروریات کو پورا کرنے کے بعد 110-115 ارب روپے اضافی محصول کے طور پر متوقع ہے۔

Related posts

انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 55 پیسے کا ہو گیا

Mobeera Fatima

ایران کو اپنے نیوکلیئر اور بیلسٹک میزائل پروگرام کے پھیلاؤ کو روکنا ہو گا، امریکہ

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا میں انسانی حقوق کیلئے ورکنگ گروپ قائم ، چیف سیکرٹری سربراہ مقرر

Mobeera Fatima

Leave a Comment