Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور ، 14 روز تک کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے درج مقدمات میں 14 روز تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے بشریٰ بی بی کی راہداری ضمانت اور مقدمات کی تفصیل سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت 14 روز کیلئے منظور کرتے ہوئے نیب، ایف آئی اے، وفاق اور صوبائی حکومت سے مقدمات کی تفصیل طلب کر لی ۔

وکیل بشریٰ بی بی نے عدالت کو بتایا کہ چاروں صوبوں میں بشری بی بی کے خلاف مقدمات درج ہیں ، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ خیبر پختونخوا میں تو کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ہو گا؟۔

 

Related posts

آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کا تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Mobeera Fatima

کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، ایک ملزم ہلاک، 10 زخمی،13 گرفتار

admin

دی ہنڈرڈ لیگ، محمد عامر اور عماد وسیم کا ناردرن سپرچارجرز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment