Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

غزہ، اسرائیلی فوج کی بمباری، 2 ننھی بچیوں سمیت 32 فلسطینی شہید

غزہ کا محاصرہ جاری، اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید  32 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق  شہید ہونے والوں میں زیادہ ترتعداد  خواتین اوربچوں کی ہے، جبالیہ کیمپ میں بھی اسرائیلی حملے میں 2 فلسطینی شہید اورمتعدد زخمی ہو گئے، غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 43 ہزار 20 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب فلسطینی صحافی وسام نصیر نے اپنے انسٹا گرام پر دو ننھی بچیوں کی تصویر شیئر کی ہے جنہیں آج غزہ میں شہید کردیا گیا۔

 ادھر امریکا نے 28 روزکیلئے غزہ میں جنگ بندی کی تجویز دے دی، امریکی سی آئی اے  کے ڈائریکٹر بِل برنس نے اسرائیلی اور قطری حکام سے گفتگو میں یہ تجویز پیش کی۔

میڈیا رپورٹ میں حماس کی قید سے 8 پرغمالیوں کی رہائی کے بدلے درجنوں فلسطینی رہا کرنے کی تجویز   دی گئی ہے۔

Related posts

بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی 3 کے ٹریلر میں ہانیہ عامر کو دیکھ کر مداح حیران

Mobeera Fatima

دوسرا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز بھی اپنے نام کر لی

Mobeera Fatima

وزیراعظم کے تن پر خود کپڑا نہیں ، عوام کو کیا ریلیف دینگے ، فواد چوہدری

Mobeera Fatima

Leave a Comment