Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پٹرول کی قیمت برقرار، ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے لٹر مہنگا کردیا گیا

حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔

پیٹرول کی فی لٹر قیمت 247 روپے 3 پیسے برقراررکھی گئی ہے،ڈیزل کی قیمت میں 5روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا،ڈیزل کی نئی قیمت 251روپے29پیسے ہوگئی،وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے  مطابق قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک ہوگا۔

دوسری جانب ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 30 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 63898 بیرل ریکارڈکی گئی ہے جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 63376 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔

Related posts

افغانستان میں کشتی ڈوب گئی ، خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق

admin

پینٹاگان کا دہشتگردوں کے حملے میں پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

Mobeera Fatima

غزہ، اسرائیلی فوج کی بمباری، 2 ننھی بچیوں سمیت 32 فلسطینی شہید

Mobeera Fatima

Leave a Comment